”سکولز میں ڈبل شفٹ نہیں ہوں گی “پنجاب کے وزیر سکول ایجوکیشن نے سکول کھولنے کا اعلان کردیا

”سکولز میں ڈبل شفٹ نہیں ہوں گی “پنجاب کے وزیر سکول ایجوکیشن نے سکول کھولنے ...
”سکولز میں ڈبل شفٹ نہیں ہوں گی “پنجاب کے وزیر سکول ایجوکیشن نے سکول کھولنے کا اعلان کردیا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب کے وزیر سکول ایجوکیشن نے سکول کھولنے کا اعلان کردیا۔

وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہاہے کہ 15 ستمبر سے پہلے مرحلے میں نویں سے اوپر جماعت کے طلبا کو بلایاجائے گا،22 ستمبر سے چھٹی سے آٹھویں جماعت کو بلایا جائے گا ،مراد راس نے کہاکہ نرسری اور پانچویں جماعت کو 30 ستمبر سے بلایا جائے گا۔

صوبائی وزیر تعلیم نے کہاکہ سکولز میں ڈبل شفٹ نہیں ہوں گی ، ایک دن کلاس کے آدھے طلبا اور اگلے روز باقی بچوں کو بلایاجائے گا۔

مزید :

قومی -علاقائی -پنجاب -لاہور -