ٹرمپ کی حمایت میں نکالی جانے والی پریڈ میں شامل کئی کشتیاں ڈوب گئیں

ٹرمپ کی حمایت میں نکالی جانے والی پریڈ میں شامل کئی کشتیاں ڈوب گئیں
ٹرمپ کی حمایت میں نکالی جانے والی پریڈ میں شامل کئی کشتیاں ڈوب گئیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(ویب ڈیسک) امریکی ریاست ٹیکساس کی جھیل میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نکالی جانے والی کشتیوں کی پریڈ میں شامل کئی کشتیاں ڈوب گئیں۔ٹیکساس کے دارالحکومت آسٹن کے قریب ٹریوس جھیل پر ٹرمپ کی حمایت میں بڑی تعداد میں کشتیوں نے پریڈ میں حصہ لیا۔

حکام کے مطابق کشتیوں کے ایک ساتھ مل کر آگے بڑھنے کی وجہ سے جھیل میں اٹھنے والی بلند لہروں نے کئی کشتیوں کو ڈبو دیا اور کئی پتھروں سے ٹکرا گئیں، تاہم حادثے میں اس کے سوار محفوظ رہے۔