پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی لیکن گزشتہ دنوں سعودی عرب میں کتنے کیسز سامنے آئے؟

پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی لیکن گزشتہ دنوں سعودی عرب میں کتنے کیسز ...
پاکستان میں کورونا کیسز میں کمی لیکن گزشتہ دنوں سعودی عرب میں کتنے کیسز سامنے آئے؟

  

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب میں کورونا وائرس کے 756 نئے مریضوں کی تصدیق ہوئی ہے۔سعودی وزارت صحت کے ترجمان نے ریاض سے جاری بیان میں کہا کہ مملکت میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 20 ہزار 688 تک پہنچ گئی ہے۔

چار گھنٹے میں کورونا سے 32 افراد کا انتقال ہوا، وزارتِ صحت کے ترجمان نے مزید کہا کہ سعودی مملکت میں انتقال کرنے والوں کی تعداد 4 ہزار81 ہوگئی ہے۔سعودی عرب میں کورونا سے متاثر 895 افراد صحتیاب ہوگئے ہیں، اور صحت یاب ہونے والوں کی تعداد 2 لاکھ 96 ہزار 737 ہوگئی ہے۔

مزید :

عرب دنیا -کورونا وائرس -