گمشدہ افسر ساجد گوندل کی اہلیہ کا ایس ای سی پی کے سٹاف کو شامل تفتیش کرنے کامطالبہ 

گمشدہ افسر ساجد گوندل کی اہلیہ کا ایس ای سی پی کے سٹاف کو شامل تفتیش کرنے ...

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)گمشدہ افسر کی اہلیہ نے ایس ای سی پی کے سٹاف کو شامل تفتیش کرنے کامطالبہ کردیا۔

اہلیہ کاکہنا ہے کہ پولیس ساجد گوندل کی تلاش میں بے بس ہے،ساجدگوندل گمشدگی سے متعلق سٹاف سے بھی تفتیش کی جائے،ان کا کہنا ہے کہ ایس سی پی سٹاف کو شامل تفتیش کرنے کیلئے درخواست دوں گی،میری آخری امید اسلام آباد ہائیکورٹ ہے ۔

جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید نے کہاکہ ابھی تک گمشدگی سے متعلق کوئی پیشرفت نہیں ہوئی ،سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی کوئی ثبوت نہیں ملا۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -