اوکاڑہ: ٹک ٹاکرز کا معذور لڑکے پر بہیمانہ تشدد، موٹر سائیکل سے باندھ کر گھسیٹتے رہے

اوکاڑہ: ٹک ٹاکرز کا معذور لڑکے پر بہیمانہ تشدد، موٹر سائیکل سے باندھ کر ...
اوکاڑہ: ٹک ٹاکرز کا معذور لڑکے پر بہیمانہ تشدد، موٹر سائیکل سے باندھ کر گھسیٹتے رہے

  

اوکاڑہ (ویب ڈیسک) اوکاڑہ میں ٹک ٹاک بنانے کے جنون میں نوجوانوں نے معذور لڑکے کو تشدد کا نشانہ بنایا، موٹر سائیکل سے باندھ کر گھسیٹتے بھی رہے۔

دنیا نیوز کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کے نواحی علاقے شیر نگر میں ٹک ٹاکرز فرحت عباس اور علی حسن نے معذور لڑکے پر بہیمانہ تشدد کیا۔ رسی سے باندھ کر درخت سے لٹکایا اور موٹر سائیکل کے پیچھے باندھ کر گھسیٹتے رہے۔ملزمان نے معذور لڑکے جگنو کو نہر میں غوطے بھی لگوائے۔ مظلوم دہائیاں دیتا رہا، مگر درندہ صفت نوجوانوں کو رحم نہ آیا۔ ڈی پی او اوکاڑہ نے نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -اوکاڑہ -