رحمان ملک نے سنتھیارچی کے ساتھ مبینہ زیادتی پر اندراج مقدمہ کا حکم چیلنج کردیا

رحمان ملک نے سنتھیارچی کے ساتھ مبینہ زیادتی پر اندراج مقدمہ کا حکم چیلنج ...
رحمان ملک نے سنتھیارچی کے ساتھ مبینہ زیادتی پر اندراج مقدمہ کا حکم چیلنج کردیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پیپلزپارٹی کے رہنمااورسابق وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے سنتھیارچی کےساتھ مبینہ زیادتی پر اندراج مقدمہ کا حکم چیلنج کردیا ،رحمان ملک نے مقدمہ 9 ستمبر کو سماعت کیلئے مقرر کرنے کی بھی استدعا کردی ۔

رحمان ملک کی جانب سے اپیل میں کہاگیاہے کہ اسلام آبادہائیکورٹ کا فیصلہ قانون اورحقائق کے برعکس ہے ،رحمان ملک نے بطور چیئرمین قائمہ کمیٹی سنتھیارچی کی بی بی شہید کیخلاف مہم کا نوٹس لیاتھا،سنتھیارچی کی اندراج مقدمہ درخواست بدنیتی پر مبنی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -