یمن کے حوثی جنگجوﺅں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے

یمن کے حوثی جنگجوﺅں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے
یمن کے حوثی جنگجوﺅں نے فوج کے سامنے ہتھیار ڈال دئیے

  

صنعاء(آئی این پی)یمن کے شمالی علاقے الجوف میں ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کی فوج کے ہاتھوں شکست کے بعد جنگجوﺅں کے ہتھیار ڈالنے ایک ویڈیو منظرعام پر آئی ہے جس میں حوثی باغیوں کوخود کو سرکاری فوج کے حوالے کرتے دیکھا جاسکتا ہے، جنگجوﺅں نے محاصرے میں آنے اور 20جنگجو ہلاک ہونے کے بعد فوج کے سامنے سرنڈر کیا۔بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ہتھیار ڈالنے کا یہ واقعہ الصبائغ محاذ پر پیش آیا۔

میڈیا سینٹر کی طرف سے جاری کردہ فوٹیج میں حوثی باغیوں کو ہتھیار ڈالتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ہتھیار ڈالنے سے قبل الصبائغ میں یمنی فوج نے قبائلی مزاحمت کاروں اور عرب اتحادی فوج کی معاونت سے حوثی ملیشیا کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا تھا۔ فوجی کارروائی میں یمنی فوج نے پیش قدمی کرتے ہوئے متعدد اہم علاقے حوثی شدت پسندوں سے آزاد کرالیے۔

میڈیا سینٹر کے مطابق کم سے کم 27 حوثی جنگجوﺅں نے فوج کے محاصرے میں آنے کے بعد ہتھیار پھینک دیے جب کہ 20 جنگجولڑائی میں ہلاک ہوگئے تھے۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گرفتار کیے گئے بعض حوثی شدت پسند زخمی ہیں جنہیں سرکاری فوج کی طرف سے طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -