کراچی کے حالات بد ترین ہونے کی اصل وجہ کیا ہے؟وزیر اعظم عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی بھی تلملا اٹھے گی

کراچی کے حالات بد ترین ہونے کی اصل وجہ کیا ہے؟وزیر اعظم عمران خان نے ایسی بات ...
کراچی کے حالات بد ترین ہونے کی اصل وجہ کیا ہے؟وزیر اعظم عمران خان نے ایسی بات کہہ دی کہ پیپلز پارٹی بھی تلملا اٹھے گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سیاسی بد انتظامیوں کے باعث کراچی کے حالات بد ترین ہوئے،وفاق کراچی کے مسائل کے حل کیلئے مالی وسائل فراہم کرے گا، ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت منصوبوں پرجلد عمل ضروری ہے۔

نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے مشیرپارلیمانی امور ڈاکٹربابراعوان  نے ملاقات کی،ملاقات میں کراچی ٹرانسفارمیشن پیکج سمیت پارلیمانی معاملات پرگفتگو ہوئی۔ملاقات کے دوران فیٹف سے متعلقہ قانون سازی پر بھی گفتگو ہوئی۔وزیراعظم نے قانون سازی کا عمل جلد مکمل کرنے کے عزم کااظہار کیا۔ ڈاکٹربابراعوان  نے کہا کہ وفاقی حکومت نے معاشی حب کی بہتری کیلئے بروقت قدم اٹھایا۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ سیاسی بد انتظامیوں کے باعث کراچی کے حالات بد ترین ہوئے، کراچی کی ترقی وفاقی حکومت کے ایجنڈے میں شامل ہے، وفاق کراچی کے مسائل کے حل کیلئے مالی وسائل فراہم کرے گا، ٹرانسفارمیشن پیکج کے تحت منصوبوں پرجلد عمل ضروری ہے۔

مزید :

قومی -