سونا مزید سستا ہو گیا
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر میں رواں ہفتے کے پہلے کاروباری روز کے دوران ایک مرتبہ پھر فی تولہ اور 10 گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور 514 روپے کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 6 امریکی ڈالر کی کمی دیکھی گئی جس کے بعد عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 1933 ڈالر سے کم ہو کر 1927 ڈالر ہو گئی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتیں کم ہونے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، فیصل آباد، حیدر آباد، سکھر اور راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت میں 600 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 15 ہزار روپے ہو گئی ہے۔ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 514 روپے کی تنزلی دیکھی گئی جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 98 ہزار 594 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب سونے کی قیمتوں کے برعکس چاندی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا، 10 گرام اور فی تولہ چاندی کی قیمت میں بالترتیب 10 روپے اور 8.60 روپے کی قیمت ریکارڈ کی گئی، قیمتوں میں اضافے کے بعد فی تولہ چاندی اور 10 گرام چاندی کی قیمت بالترتیب 1360 روپے اور 1166 روپے ہو گئی ہے۔