بھارت جلد از جلد کلبھوشن یادیو کیلئے وکیل مقرر کرے۔۔۔۔پاکستان نے ایک بار پھر ہندوستان کی دم پر پاؤں رکھ دیا
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے ایک بار پھر بھارت سے جاسوس کلبھوشن یادیو کے لیے وکیل مقرر کرنے کا مطالبہ کردیا۔
نجی ٹی وی کے مطابق انڈین جاسوس کلبھوشن یادیو کیلئے وکیل مقرر کرنے کا آخری موقع ، پاکستان نے بھارت کو عدالتی فیصلے سے آگاہ کرتے ہوئے جلد از جلد وکیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔نجی ٹی وینے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ دفترخارجہ نے بھارتی ہائی کمیشن کو نیا نوٹ وربیل بھجوا دیا، نوٹ وربیل کے ساتھ اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم کی نقل بھی بھجوائی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان نے مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جاسوس کلبھوشن یادیوکی اپیل کے لیے وکیل مقرر کرے۔یاد رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے کلبھوشن کے لیے وکیل مقرر کرنے کے لئے بھارت کو ایک اور پیشکش کی ہدایت کی ہے۔