نوواک جوکووچ کو غصے کا اظہار مہنگا پڑ گیا، خاتون ریفری کو گیند مارنے پر بڑی سزا مل گئی

نوواک جوکووچ کو غصے کا اظہار مہنگا پڑ گیا، خاتون ریفری کو گیند مارنے پر بڑی ...
نوواک جوکووچ کو غصے کا اظہار مہنگا پڑ گیا، خاتون ریفری کو گیند مارنے پر بڑی سزا مل گئی

  

نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف ٹینس سٹار نوواک جوکووچ کو غصے میں ردعمل کا اظہار مہنگا پڑ گیا اور انہیں یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق تین بار یوایس اوپن ٹائٹل جیتنے والے عالمی نمبر ون کو اس وقت خفت کا سامنا کرنا پڑا جب چوتھے راؤنڈ کے میچ میں وہ پابلو کیرونو دستا کے خلاف نبرد آزما تھے۔ پابلو کیرونو بوستا کیخلاف پہلی گیم ہارنے پر جوکوچ نے غصے میں گیند کو ہٹ کیا جو لائن چیک کی ذمہ داری نبھانے والی خاتون ریفری کو جا لگی۔ 

غلطی کا فوری احساس ہونے پر جوکووچ لائن ریفری کے پاس گئے اور ان کا حال چال پوچھتے ہوئے افسوس کا بھی اظہار کیا تاہم ان کے خلاف فوری ایکشن کے طور پر ڈس کوالیفائی کردیا گیا۔ یو ایس اوپن منتظمین کے مطابق سربین ٹینس سٹار کا عمل حادثاتی تھا لیکن قوانین کے مطابق انہیں ڈس کوالیفائی کردیاگیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق نوواک جوکووچ کو ڈس کوالیفائی کرتے ہوئے ان کے حریف پابلو کو فاتح قرار دیدیا گیا جبکہ اس اتفاقی حادثے کے باعث ٹورنامنٹ سے باہر ہونے پر جوکووچ نے سوشل میڈیا اکاونٹ پر اپنی اس حرکت پر شرمندگی کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ جج اور مداحوں سے معذرت بھی کی۔

مزید :

کھیل -