کنگنا رناوت پر امیت شاہ مہربان، وہ سہولت دے دی جو بڑے بڑے سیاستدانوں کو بھی نہیں ملتی

کنگنا رناوت پر امیت شاہ مہربان، وہ سہولت دے دی جو بڑے بڑے سیاستدانوں کو بھی ...
کنگنا رناوت پر امیت شاہ مہربان، وہ سہولت دے دی جو بڑے بڑے سیاستدانوں کو بھی نہیں ملتی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اداکارہ کنگنا رناوت کو وائی کیٹگری کی سکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

ریاست مہاراشٹر کی حکمران جماعت اور ہندو انتہا پسند تنظیم شیو سینا کے لیڈر سنجے راوت اور کنگنا رناوت کے درمیان سوشل میڈیا پر لفظی جنگ جاری ہے۔ اس دوران کنگنا نے اعلان کیا تھا کہ وہ 9 ستمبر کو مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی جائیں گی اور اگر کسی کے باپ میں دم ہے تو وہ انہیں روک کر دکھائے۔

اپنی ممبئی روانگی اور خطرات کے باعث کنگنا رناوت نے مرکزی وزارت داخلہ کو وائی کیٹگری کی سکیورٹی فراہم کرنے کی درخواست دی تھی جو وزیر داخلہ نے قبول کرلی ۔ 

سکیورٹی کی فراہمی پر کنگنا رناوت نے مرکز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وزیرداخلہ امت شاہ مجھے کچھ دن بعد ممبئی جانے کی صلاح دے سکتے تھے لیکن انہوں نے بھارت کی ایک بیٹی کے وعدوں کا مان رکھا۔

خیال رہے کہ بھارت میں وائی کیٹگری چوتھے درجے کا سکیورٹی پروٹوکول ہے۔ یہ سکیورٹی مرکزی حکومت اور مقامی انتظامیہ کی مدد سے ان لوگوں کو فراہم کی جاتی ہے جو خطرے میں ہوں۔ وائی کیٹگری کی سکیورٹی والے شخص کو مجموعی طور پر 11 اہلکار فراہم کیے جاتے ہیں جن میں سے ایک یا 2 کمانڈوز ہوتے ہیں۔

مزید :

تفریح -