کراچی میں کمسن بچی کا زیادتی کے بعد قتل ،بلاول بھٹو زرداری بھی تڑپ اٹھے،سندھ پولیس کو بڑا حکم جاری کردیا

کراچی میں کمسن بچی کا زیادتی کے بعد قتل ،بلاول بھٹو زرداری بھی تڑپ اٹھے،سندھ ...
کراچی میں کمسن بچی کا زیادتی کے بعد قتل ،بلاول بھٹو زرداری بھی تڑپ اٹھے،سندھ پولیس کو بڑا حکم جاری کردیا

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے  چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں کمسن بچی کو زیادتی کے بعد قتل کردینے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو ہدایت کہ ہے کہ سندھ پولیس مجرم تک پہنچے اور اسے کیفرکردار تک پہنچائے،بچی سے زیادتی اور قتل کے معاملے میں تفتیش کو ہنگامی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین  بلاول بھٹو زرداری نے شہر قائد میں پانچ سالہ معصوم بچی سے زیادتی کے بعد قتل کرنے کے اندوہناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی میں پانچ سالہ بچی سے زیادتی اور پھر اس معصوم کا قتل انسانیت سوز واقعہ ہے،پھول جیسی ننھی بچی پر زیادتی کے بعد تشدد اور اسے جلادینا دل دہلادینے والا سانحہ ہے،سندھ پولیس مجرم تک پہنچے اور اسے کیفرکردار تک پہنچائے۔بلاول بھٹو زرداری نے کمسن بچی سے زیادتی کی تفتیش کے معاملے میں سندھ پولیس کو فوری نتائج دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ بچی سے زیادتی اور قتل کے معاملے میں تفتیش کو ہنگامی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے،سندھ حکومت کراچی میں پرانی سبزی منڈی کے رہائشی اس متاثرہ خاندان کی ہرممکن دادرسی کرے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -