پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر بھی نسل پرستی کا شکار، یہ کون سا کرکٹر ہے اور خودکشی کے دہانے پر کیوں پہنچ گئے تھے؟ جان کر ہر کوئی حیران رہ جائے

پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر بھی نسل پرستی کا شکار، یہ کون سا کرکٹر ہے اور ...
پاکستانی نژاد انگلش کرکٹر بھی نسل پرستی کا شکار، یہ کون سا کرکٹر ہے اور خودکشی کے دہانے پر کیوں پہنچ گئے تھے؟ جان کر ہر کوئی حیران رہ جائے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ انڈر 19 اور یارکشائر کے کپتان عظیم رفیق نے دعویٰ کیا ہے کہ انگلینڈ میں ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کے دوران انہیں نسل پرستی کا سامنا کرنا پڑا جس کی وجہ سے وہ خودکشی کے دہانے پر پہنچ گئے تھے۔ 

تفصیلات کے مطابق عظیم رفیق کے خاندان کا تعلق کراچی سے ہے وہ ڈس ایبل کرکٹ کے روح رواں سلیم کریم کے بھانجے ہیں۔ عظیم رفق کا کہنا ہے کہ مجھے انگلینڈ میں کھیل کے دوران ہمیشہ 'غیر' سمجھا گیا جبکہ مینجمنٹ کی جانب سے نسل پرستانہ روئیے کو نظرانداز کرنے کی وجہ سے میرا انسانیت سے اعتبار اٹھ چکا تھا۔

معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق عظیم رفیق نے کہا کہ مجھے کلب میں نسل پرستی اور بدترین ماحول کا سامنا کرنا پڑا اور اب دوسروں کو تکلیف سے بچانے کیلئے اس حساس معاملے پر بولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ میں جانتا ہوں کہ یارکشائر کلب میں رہتے ہوئے میں خودکشی کے کتنا قریب پہنچ چکا تھا، اندر سے مر رہا تھا لیکن کام پر جانا میرے لئے خوفناک لمحہ تھا، میری کوئی بات سننے آمادہ نہیں ہوتا تھا۔

عظیم رفیق نے کہا کہ مجھے معلوم ہے کہ میں اس بارے میں گفتگو کرکے شاید اس کھیل میں اپنے امکانات کو نقصان پہنچا رہا ہوں لیکن میں یہ بھی جانتا ہوں کہ یہ کرنا درست عمل ہے اور مجھے یہ تنہاءبھی کرنا پڑا تو میں کروں گا۔ 

مزید :

کھیل -