وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات میں سعودی سفیر نے پاکستان بارے ایسی بات کہہ دی کہ ملک دشمن قوتیں جل بھن جائیں گی

وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات میں سعودی سفیر نے پاکستان بارے ایسی بات کہہ دی ...
وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات میں سعودی سفیر نے پاکستان بارے ایسی بات کہہ دی کہ ملک دشمن قوتیں جل بھن جائیں گی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی کی   وزیر دفاع پرویز خٹک سے ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور  اور خطے کی موجودہ صورتحال پرتفصیلی  تبادلہ خیال کیاگیا،اس موقع پرسعودی سفیرکاکہنا تھاکہ پاک سعودی تعلقات انتہائی مضبوط ہیں،سعودی عرب اپنےبرادرانہ تعلقات کومزید وسعت دینے کے لئے پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نےوزیر دفاع پرویز خان خٹک سے ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور  اور خطے کی موجودہ صورتحال پرتفصیلی  تبادلہ خیال کیاگیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے  وزیر دفاع پرویز خان خٹک نے دونوں ممالک کے مابین تعاون کو  فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے، پاکستانی عوام سعودی حکومت اور اس کے عوام کیلئے بہت زیادہ احترام رکھتے ہیں،دونوں مما لک میں برادرانہ تعلقات کی قابل ذکر تاریخ ہے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب ایک پراعتماد اور قابل اعتماد دوست ہے، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ تعلقا ت کو فروغ دیناچاہتا ہے۔ سعودی سفیرنواف بن سعید المالکی نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ ہمارے تعلقات باہمی اعتماد پر مبنی ہیں،ہم اپنے برادرانہ تعلقات کو مزید وسعت دینے کے لئے پاکستان اور اس کے عوام کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

مزید :

قومی -