میچ آفیشل کو گیند مارنے پر دنیا کے بہترین ٹینس پلیئر کو ٹورنامنٹ سے نکال دیا گیا

میچ آفیشل کو گیند مارنے پر دنیا کے بہترین ٹینس پلیئر کو ٹورنامنٹ سے نکال دیا ...
میچ آفیشل کو گیند مارنے پر دنیا کے بہترین ٹینس پلیئر کو ٹورنامنٹ سے نکال دیا گیا

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) سربیا کے ٹینس سٹار نواک جوکووِک کو ’یو ایس اوپن‘ سے نااہل قرار دے کر نکال دیا گیا جس کی وجہ ایسی ہے کہ سن کر آپ کے لیے ہنسی روکنا مشکل ہو جائے گا۔ وال سٹریٹ جرنل کے مطابق نواک نے گزشتہ روز ایک میچ کے دوران ایک شارٹ کھیلی جو سیدھی جا کر ایک لائن جج کو لگی۔ گیند اس قدر زوردار تھی کہ لائن جج گراﺅنڈ میں گر گیا اور اس شارٹ کی وجہ سے دنیا کے نمبر 1پلیئر نواک کو نااہل قرار دے دیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق نواک کو پیبلو کیرینو بسٹا کے خلاف فورتھ راﺅنڈ میچ کے لیے ڈِ س کوالیفائی کیا گیا۔ اس سزا کی وجہ سے 33سالہ نواک کے ’اوپن‘ کا بھی خاتمہ ہو گیا اور اسے 2020ءسیزن سے بھی ہاتھ دھونے پڑ گئے جس کے متعلق کہا جا رہا تھا کہ نواک ہی جیتیں گے۔ واضح رہے کہ نواک اس وقت مردوں کی ریکنگ میں عالمی سطح پر پہلے نمبر پر ہیں۔ ایسے میں ایک غلطی کی ایسی سزا ملنے سے ان کے کیریئر کو شدید دھچکا لگا ہے۔

مزید :

کھیل -