کمسن بچوں سے زیادتی اور قتل کےافسوسناک واقعات سے کیسے نمٹا جائے؟شہباز شریف نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو بڑا مشورہ دے دیا 

کمسن بچوں سے زیادتی اور قتل کےافسوسناک واقعات سے کیسے نمٹا جائے؟شہباز شریف ...
کمسن بچوں سے زیادتی اور قتل کےافسوسناک واقعات سے کیسے نمٹا جائے؟شہباز شریف نے وفاقی و صوبائی حکومتوں کو بڑا مشورہ دے دیا 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان ان لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اورقومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  میاں شہبازشریف نے کراچی میں کمسن بچی سے زیادتی اور قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے واقعات کے تدارک کے لئے زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے۔

اپنے ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ معاشرے کے ایسے بھیڑیوں کو قرارواقعی سزا دی جائے، متاثرہ خاندان سے دکھ، افسوس اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ایسے واقعات کے تدارک کے لئے زیروٹالرنس کی پالیسی اپنائی جائے ،وفاق اور صوبوں کو اشتراک عمل سے ایسے واقعات کے تدارک کے لئے موثرحکمت عملی اپنانے کی ضرورت ہے، معاشرے سے ایسے درندوں کی صفائی کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -