کراچی کی لڑکی کے Subwayسینڈوچ میں سے مبینہ طور پر کاکروچ نکل آیا

کراچی کی لڑکی کے Subwayسینڈوچ میں سے مبینہ طور پر کاکروچ نکل آیا
کراچی کی لڑکی کے Subwayسینڈوچ میں سے مبینہ طور پر کاکروچ نکل آیا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) کراچی میں ایک لڑکی کے ’سب وے‘ (Subway)سینڈوچ سے مبینہ طور پر کاکروچ نکل آیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس لڑکی نے فیس بک پر ایک ویڈیو پوسٹ کی ہے جس میں وہ سب وے سے خریدا گیا سینڈوچ کھولتی ہے اور دکھاتی ہے کہ اس میں ایک مردہ کاکروچ موجود ہوتا ہے۔ 

رپورٹ کے مطابق اس لڑکی نے یہ سینڈوچ سب وے کی گلستان جوہر میںو اقع برانچ سے خریدا تھا۔ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس نے سینڈوچ سے کاکروچ نکلنے کے بعد مذکورہ برانچ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی لیکن وہاں سے کوئی ریسپانس نہیں ملا۔ جس کے بعد اس نے سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو پوسٹ کر دی۔ لڑکی کا کہنا تھا کہ لوگ ہزاروں روپے خرچ کرکے ان مہنگی فوڈ چینز سے اشیاءخریدتے ہیں لیکن ان کے کھانوں کا معیار بھی آپ لوگ دیکھ چکے ہیں اور پھر ان سے رابطہ کریں تو کوئی جواب بھی نہیں ملتا۔

Posted by Sakina Saleem on Friday, September 4, 2020

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -