تمغہ امتیاز کی حامل پاکستانی اداکارہ مہوش حیات کی تازہ تصویر دیکھ کر پاکستانی پریشان ہوگئے
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) اداکارہ مہوش حیات کو تمغہ امتیاز ملنے پر بھی لوگوں نے بہت کچھ لے دے کی تھی اور اب اداکارہ کی کچھ ایسی بے باک تصاویر سامنے آ گئی ہیں کہ لوگ پوچھنے پر مجبور ہو گئے کہ یہ اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے؟ ویب سائٹ پڑھ لو کے مطابق مہوش حیات نے اپنے نئے فوٹوشوٹ کی یہ تصاویر ہفتے کے روز اپنے انسٹاگرام اکاﺅنٹ پر پوسٹ کی ہیں۔ جن میں وہ مغربی لباس میں صوفے پر نیم دراز ہوتی ہے اور شرٹ سے اس کا ایک کندھا باہر نکل رہا ہوتا ہے۔
ان تصاویر پر کمنٹس میں صارفین مہوش حیات کو کڑی تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔کنول نامی ایک صارف نے لکھا ہے کہ اسے کل پھر تمغہ امتیاز سے نوازا جائے گا۔ اسد خان نامی صارف نے لکھا کہ ”اسلام اس چیز کی اجازت دیتا ہے کیا؟ کیا تم مسلمان ہو؟ کیا تم نے مرنا نہیں؟ اس بے حیائی پر اللہ کو کیا جواب دو گی۔“محمد عظیم بیگ نامی صارف نے مہوش حیات کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ”جو جی چاہے کرو لیکن یاد رکھو کہ ایک دن اللہ کے سامنے جوابدہ ہوں گی آپ۔“