میری تعیناتی اپوزیشن کو دبانے کے لئے نہیں کی گئی۔۔۔سی سی پی او  لاہور محمدعمر شیخ بھی میدان میں آگئے

میری تعیناتی اپوزیشن کو دبانے کے لئے نہیں کی گئی۔۔۔سی سی پی او  لاہور ...
میری تعیناتی اپوزیشن کو دبانے کے لئے نہیں کی گئی۔۔۔سی سی پی او  لاہور محمدعمر شیخ بھی میدان میں آگئے

  

لاہور(آئی این پی)سی سی پی او  لاہور  شیخ محمدعمرنے کہا ہے کہ میری تعیناتی اپوزیشن کو دبانے کے لئے نہیں کی گئی، اپوزیشن کیخلاف ایکشن صرف قانون کے مطابق ہوگا۔

سی سی پی او شیخ عمرنے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ انکی تعیناتی بارے پراپیگنڈا کیاجارہا ہے،وہ صرف قانون کے مطابق چلیں گے لوگوں نے انکا نام بہت کم سنا ہے، ڈی جی خان میں تعینات رہے، ٹیکنالوجی کی بنیاد پرپولیس میں بہتری لاسکتے ہیں،چاہتا ہوں کہ عوام اورمیڈیامیرےساتھ چلے،لوگ سمجھتے ہیں کہ میں سخت پیغام دیتا ہوں، ایک ماہ میں پتہ چل جائیگا کون کون چل سکتا ہے؟۔سی سی پی او کہتے ہیں کہ لاہور میں ملے جلے جرائم ہیں،جرائم کی نوعیت کے مطابق اس کی روک تھام کریں گے ،روزانہ ایس پیزکی لوکیشن لیتا ہوں تاکہ وہ دفترمیں بیٹھ کر کام کریں۔ سی سی پی او شیخ عمر نے آئی جی پنجاب کیساتھ اختلافات کی تردید کردی اور کہا کہ لاہور اس لیے اہم ہے کہ لاہور پنجاب ہے ا ور پنجاب پاکستان ہے،اس کے لیے کام کرنا ہوگا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -