حکومت پنجاب کے ا ہم ٹھیکے حاصل کرنے والے ٹھیکیدار کے کچے چٹھے نیب میں کھلنے پرتحقیقات کا آغاز

 حکومت پنجاب کے ا ہم ٹھیکے حاصل کرنے والے ٹھیکیدار کے کچے چٹھے نیب میں کھلنے ...
 حکومت پنجاب کے ا ہم ٹھیکے حاصل کرنے والے ٹھیکیدار کے کچے چٹھے نیب میں کھلنے پرتحقیقات کا آغاز

  

لاہور(آئی این پی) حکومت پنجاب کے ا ہم ٹھیکے حاصل کرنے والے ٹھیکیدار کے کچے چٹھے نیب میں کھلنے پرتحقیقات کا آغاز۔

ذرائع کے مطابق ایل ڈی اے، ٹیپا،محکمہ ہاؤسنگ اورضلعی انتظامیہ سمیت اہم سرکاری ٹھیکوں میں صرف من پسند ٹھیکیدارکو ہی نوازا گیا،ٹھوکر نیاز بیگ سڑک اور نالہ کی تعمیر، مویشی منڈیاں اور رمضان بازار سمیت اہم منصوبوں میں ایک ہی ٹھیکیدار کومختلف فرموں کے نام پر ٹھیکے ملے۔ نیب نے مذکورہ ٹھیکیدار کی آمدن اور اثاثہ جات کے حوالہ سے ما لیاتی اداروں سے ریکارڈ بھی طلب کرلیا،ذرائع کے مطابق من پسند ٹھیکیدار وزیراعلی سیکرٹریٹ اور نیب میں گرفتار چیف انجینئر مظہر حسین کا قریبی ساتھی ہے۔یاد رہے لاہور ہائیکوٹ کی جانب سے نیب کو 4 ہفتے میں نارووال روڈ تعمیر کی تحقیقات مکمل کرنے کی ہدایات کی گئی ہیں۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی نیب لاہور کی جانب سے ناروال روڈ کی تحقیقات کے لیے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دے دی گی۔نیب کی تحقیقاتی ٹیم نے سٹرک کی تمیر کے حوالے سے متعلقہ محکموں کو مراسلے لکھ دیے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -