ٹیچر کو قتل کرکے خود کو پولیس کے حوالے کرنے والے ملزم کو گاؤں والوں نے چھین لیا، پھر اس کے ساتھ کیا ہوا؟ روح تڑپادینے والی خبر آگئی

ٹیچر کو قتل کرکے خود کو پولیس کے حوالے کرنے والے ملزم کو گاؤں والوں نے چھین ...
ٹیچر کو قتل کرکے خود کو پولیس کے حوالے کرنے والے ملزم کو گاؤں والوں نے چھین لیا، پھر اس کے ساتھ کیا ہوا؟ روح تڑپادینے والی خبر آگئی

  

لکھنؤ (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست اتر پردیش میں قتل کے ایک ملزم کو عوام نے پولیس کے ہاتھوں سے چھین کر اسے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

اتر پردیش کے ضلع کشی نگر میں ایک شخص نے صبح سویرے گھر میں گھس کر سکول ٹیچر کو گولیاں مار کر قتل کردیا۔ اس کے بعد وہ گھر کر چھت پر ہوائی فائرنگ کرنے لگا جس سے نہ صرف خوف و ہراس پھیلا بلکہ عوام بھی مشتعل ہوگئے۔

اہل دیہہ نے ملزم کی گھیرا بندی کرلی اور اس کے فرار کے تمام راستے بند کردیے جس کے بعد پولیس کو اطلاع کی گئی۔ پولیس ڈیڑھ گھنٹے کی تاخیر سے موقع پر پہنچی تو ملزم نے خود کو پولیس کے حوالے کردیا۔

ٹیچر کے قتل اور پولیس کی تاخیر کے باعث اہل علاقہ پوری طرح مشتعل ہوچکے تھے۔ جب ملزم کو لے جانے کی کوشش کی گئی تو انہوں نے پولیس کے ہاتھوں سے ملزم کو چھین لیا اور اسے ڈنڈوں سے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا جبکہ پولیس اس معاملے میں خاموش تماشائی بنی رہی۔

مزید :

جرم و انصاف -