کبھی قوم کو چرس کی فیکٹریوں کے قیام اور کبھی بھنگ کی کاشت۔۔۔سکندر شیر پاؤ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

 کبھی قوم کو چرس کی فیکٹریوں کے قیام اور کبھی بھنگ کی کاشت۔۔۔سکندر شیر پاؤ نے ...
 کبھی قوم کو چرس کی فیکٹریوں کے قیام اور کبھی بھنگ کی کاشت۔۔۔سکندر شیر پاؤ نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا

  

چارسدہ(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی وطن پارٹی کے صوبائی چیئر مین سکند ر حیات شیر پاؤ نے حکومتی شجر کاری مہم کی تحقیقات کا مطالبہ کرتےہوئےکہاہے کہ تحریک انصاف کی بلین ٹرین سونامی صرف کاغذوں تک محدود تھی جبکہ حالیہ شجر کاری مہم میں بھی قوم کوغلط اعداد و شمار دکھا کرسنگین مذاق کیاگیا ہے، حکومتی پالیسیوں کی کوئی سمت نہیں، کبھی قوم کو چرس کی فیکٹریوں کے قیام اور کبھی بھنگ کی کاشت جیسے فیصلوں پر ورغلا رہی ہے۔

چارسدہ میں شمولیتی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئےسکند ر حیات شیر پاؤ  کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کے حکمران عوام کی بہبود اور ملک کو تعمیر وترقی کیلئے کچھ نہ کر سکے جبکہ الٹا قوم کو بھنگ جیسی منشیات کے چکروں میں ڈال کر انتہائی بچگانہ اور قابل تشویش اقدام اٹھایا ہے، حکومتی پالیسیوں کی کوئی سمت معلوم نہیں کبھی قوم کو چرس کی فیکٹریوں کے قیام اور کبھی بھنگ کی کاشت جیسے فیصلوں پر ورغلا رہی ہے،قومی وطن پارٹی کا شروع دن سے پی ٹی آئی کی قیادت کے حوالے جو موقف تھا وہ آج ان کی نااہلی اور غلط فیصلوں کی بدولت پوری قوم کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔

انھوں نے کہا کہ گزشتہ دو سالوں میں مہنگائی میں تاریخی اضافہ ہوا ہے،بے روزگاری حد درجے بڑھ چکی ہے،ملک کی معیشت آئی ایم ایف کی بیساکھیوں پر چل رہی ہے،ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ کی بدولت کاروبار ٹھپ اور کارخانے بند ہورہے ہیں جس کی وجہ سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ بے روزگار ہورہے ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے حکمرانوں کی کارکردگی طفل تسلیوں اور صبر کی تلقین تک محدود ہے۔ 

مزید :

علاقائی -خیبرپختون خواہ -چارسدہ -