پورا سندھ بارشوں اورسیلاب سےڈوب چکا،فوری طور پر صوبےکے متاثرہ اضلاع کو ۔۔۔۔صدرالدین شاہ راشدی نے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے بڑا مطالبہ کردیا  

 پورا سندھ بارشوں اورسیلاب سےڈوب چکا،فوری طور پر صوبےکے متاثرہ اضلاع کو ...
 پورا سندھ بارشوں اورسیلاب سےڈوب چکا،فوری طور پر صوبےکے متاثرہ اضلاع کو ۔۔۔۔صدرالدین شاہ راشدی نے وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ سے بڑا مطالبہ کردیا  

  

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے صدرسید صدرالدین شاہ راشدی نےکہاہےکہ پورا سندھ بارشوں اورسیلاب سےڈوب چکا ہے، فوری طور پر صوبےکے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دیکر آبیانہ اور بجلی کی بل معاف کیے جائے اور بغیر سود زرعی  قرضے دیئے جائیں۔

میڈیاسےگفتگوکرتےہوئےپاکستان مسلم لیگ فنکشنل سندھ کےصدرسیدصدرالدین شاہ راشدی کاکہناتھا کہ حکومتی وزراء  آنکھوں پر تعصبانہ پٹیاں باندھنے کی بجائے آنکھیں کھول کر بلا تفریق آفت زدہ لوگوں کی خدمت کریں،برساتی پانی کا اخراج نہ ہونے کہ باعث لاکھوں ایکڑ فصل تباہ ہوچکی،لوگ دو وقت کی روٹی کو ترس گئے ہیں مگر سندھ حکومت عوام کو جھوٹے وعدوں کے سوا کچھ بھی نہیں دے سکی ۔انہوں نے کہا کہ فنکشنل لیگ عوام کو تنہا نہیں چھوڑ سکتی ،محدود وسائل ہوتے ہوئے بھی عوام کی خدمت کررہے ہیں،وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ فوری طور پرسندھ کے متاثرہ اضلاع کو آفت زدہ قرار دیکر آبیانہ اور بجلی کی بل معاف کریں اور بغیر سود کے زرعی  قرضے دیئے جائیں۔اس موقع پر  متاثرہ علاقوں میں عوام کی مدد اور ریلیف کیلیےرکن سندھ اسمبلی نصرت سحر عباسی کو فوکل پرسن بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -