ستارہ امتیاز ملنے سے پاکستان کی خدمت اور ترقی کا عزم مزید توانا ہوا: جاوید آفریدی 

ستارہ امتیاز ملنے سے پاکستان کی خدمت اور ترقی کا عزم مزید توانا ہوا: جاوید ...
ستارہ امتیاز ملنے سے پاکستان کی خدمت اور ترقی کا عزم مزید توانا ہوا: جاوید آفریدی 

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) حکومت پاکستان کی جانب سے پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو ستارہ امتیاز سے نواز دیا گیا۔

پشاور زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی نے ستارہ امتیاز سے نوازے جانے پر اپنے پیغام  میں کہا کہ " حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ امتیاز کی صورت میں میری عزت افزائی میری ہر اس کوشش اور جذبے میں اضافے کا باعث ہے جو میری زندگی کا مشن ہے. پاکستان کی خدمت اور ترقی کا عزم آج مزید توانا ہوا ہے. شکریہ پاکستان ۔"

انہوں نے مزید کہا کہ میں آج پھر تجدید عہد کرتا ہوں کہ میری پوری زندگی پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کی کوششوں کے کیے جہد مسلسل رہے گی. خدا پاکستان کو ہمیشہ شاد اور آباد رکھے. پاکستان زندہ باد۔

مزید :

کھیل -