انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان نے ویرات کوہلی اور بابراعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان نے ویرات کوہلی اور بابراعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
انگلش کرکٹر ڈیوڈ ملان نے ویرات کوہلی اور بابراعظم کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز ڈیوڈ ملان نے آسٹریلیا کیخلاف ٹی 20 میچ میں دھواں دھار اننگز کھیل کر بابر اعظم اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں ڈیوڈ ملان نے 42 رنز کی اننگز کھیل کر میچ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا اور ساتھ ہی ٹی 20 انٹرنیشنل کرکٹ میں سب سے بہترین اوسط رکھنے والے کھلاڑی کا اعزاز بھی اپنے نام کرلیا، اس سے قبل یہ ریکارڈ ویرات کوہلی کے پاس تھا۔

ڈیوڈ ملان نے ناصرف کوہلی کو پیچھے چھوڑا بلکہ بیٹنگ اوسط میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو بھی تیسرے نمبر پہنچا دیا ہے، فہرست میں چوتھے اور پانچویں نمبر پر بالترتیب بھارتی بلے باز منیش پانڈے اور کے ایل راہول ہیں،ڈیوڈ میلان آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ میں پانچویں نمبر پر موجود ہیں۔ 

واضح رہے کہ انگلینڈ نے آسٹریلیا کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں 6 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے دو میچوں کی سیریز بھی اپنے نام کر رکھی ہے اور تیسرا میچ منگل کے روز کھیلا جائے گا، سیریز برابر کرنے کیلئے آسٹریلیا کو لازمی فتح درکار ہو گی۔ 

مزید :

کھیل -