ٹوکیو المپکس کا انعقاد 2021ءمیں بھی ہو گا یا نہیں؟ اولمپک کمیٹی کے نائب صدر نے دوٹوک موقف دیدیا

ٹوکیو المپکس کا انعقاد 2021ءمیں بھی ہو گا یا نہیں؟ اولمپک کمیٹی کے نائب صدر نے ...
ٹوکیو المپکس کا انعقاد 2021ءمیں بھی ہو گا یا نہیں؟ اولمپک کمیٹی کے نائب صدر نے دوٹوک موقف دیدیا

  

ٹوکیو (ڈیلی پاکستان آن لائن) بین الاقوامی اولمپک کمیٹی کے نائب صدر جان کوٹس نے دو ٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 2021ءمیں ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد ہرصورت یقینی بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے ایک بیان میں جان کوٹس کا کہنا تھا کہ ٹوکیو اولمپکس کے کھیل اگلے سال جولائی میں نئے شیڈول کے تحت ہوں گے، مذکورہ تاریخوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہو گی۔ اگلے سال کورونا وائرس رہے یا نہ رہے ہم کھیل کا آغاز کردیں گے، ٹوکیو اولمپکس کا انعقاد کورونا وائرس کے خلاف فتح ہوگی، اولمپکس کے مقابلے عالمی جنگوں میں بھی ختم نہیں کئے گئے تھے۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کے باعث ملتوی ہونے والے اولمپکس کی نئی تاریخیں مقرر کی گئی ہیں جس کے مطابق ٹوکیو اولمپکس 23 جولائی سے 8 اگست 2021ءمیں ہوں گے، پہلے یہ مقابلے رواں برس 24 جولائی میں شیڈول تھے۔ البتہ جاپان میڈیکل ایسوسی ایشن نے نئی تاریخوں پر بھی سوالات اٹھائے ہیں، کئی سپورٹ تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ مستقبل میں اولمپکس کا انعقاد مشکل ہے، اس کی بڑی وجہ بے قابو مہلک وائرس ہے۔

مزید :

کھیل -