سٹیو سمتھ انگلینڈ کیخلاف میچ کے دوران ”سرفراز احمد“ بن گئے، خوش بخت سرفراز بھی تصویر شیئر کئے بغیر نہ رہ سکیں

سٹیو سمتھ انگلینڈ کیخلاف میچ کے دوران ”سرفراز احمد“ بن گئے، خوش بخت سرفراز ...
سٹیو سمتھ انگلینڈ کیخلاف میچ کے دوران ”سرفراز احمد“ بن گئے، خوش بخت سرفراز بھی تصویر شیئر کئے بغیر نہ رہ سکیں

  

مانچسٹر (ڈیلی پاکستان آن لائن) قومی ٹیم کے سابق کپتان سرفراز احمد کے بعد ٹیسٹ نمبر ون آسٹریلین بیٹسمین سٹیو سمتھ کی جمائی لیتے ہوئے تصویر وائرل ہو گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے ٹی 20 میچ کے دوران سٹیو سمتھ جمائی لیتے رہے جس کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں، البتہ فرق یہ ہے کہ سرفراز احمد میچ کھیلنے کیلئے میدان میں موجود تھے جبکہ سٹیو سمتھ میچ کے دوران ڈریسنگ روم میں بیٹھے تھے۔ 

چیمپئنز ٹرافی کے فاتح کپتان سرفراز احمد کو ورلڈ کپ 2019ءمیں میچ کے دوران جمائی لینے پر سوشل میڈیا پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ سرفراز احمد کی اہلیہ خوش بخت سرفراز نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سٹیو سمتھ کی تصویر شیئر کی اور کیپشن لکھا کہ ’لیجنڈ بی لائیک۔‘

سوشل میڈیا صارفین سرفراز احمد کی حمایت میں سامنے آئے اور ساتھ ہی کرس گیل، مہندر سنگھ دھونی کی بھی جمائی لیتے ہوئے تصاویر شیئر کی۔

مزید :

کھیل -