انگلینڈ نے ٹی 20 رینکنگ میں بھی ہلچل مچا دی، کس پوزیشن پر پہنچ گئی؟ 

انگلینڈ نے ٹی 20 رینکنگ میں بھی ہلچل مچا دی، کس پوزیشن پر پہنچ گئی؟ 
انگلینڈ نے ٹی 20 رینکنگ میں بھی ہلچل مچا دی، کس پوزیشن پر پہنچ گئی؟ 

  

دبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) انگلینڈ کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی 20 انٹرنیشنل میں آسٹریلیا کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر نہ صرف سیریز اپنے نام کر لی ہے بلکہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ٹی 20 رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر بھی قبضہ جما لیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق ساﺅتھمپٹن میں کھیلے گئے دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کپتان ایرون فنچ کی 40 رنز کی اننگز کی بدولت مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 157رنز بنانے بنائے جس کے جواب میں انگلینڈ نے دوسری وکٹ کی شراکت میں جوز بٹلر اورڈیوڈ ملان کی 87 رنز کے باعث مطلوبہ ہدف 19 ویں اوور میں پورا کیا، اور 6 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے سیریز بھی جیت لی۔ 

اس فتح کے ساتھ انگلینڈ نے تین میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر کے آئی سی سی کی ٹی 20 رینکنگ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، اس فہرست میں بھارت تیسرے پاکستان چوتھے اور جنوبی افریقہ پانچویں نمبر پر ہے۔

ٹی 20 فارمیٹ کے بہترین بلے بازوں کی فہرست میں بابر اعظم بدستور پہلے نمبر پر ہیں جبکہ بھارت کے لوکیش راہول دوسرے، آسٹریلیا کے ایرون فنچ تیسرے، نیوزی لینڈ کے کولن منرو چوتھے اور انگلینڈ کے ڈیوڈ ملان پانچویں نمبر پر ہیں۔

باﺅلرز کی رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان پہلے، افغانستان ہی کے مجیب الرحمان دوسرے، آسٹریلیا کے ایشٹن اگر چوتھے اور جنوبی افریقہ کے تبریز شمسی پانچویں نمبر پر ہیں، آل راﺅنڈرز میں پاکستان کے عماد وسیم اور شاداب خان بالترتیب ساتویں اور آٹھویں نمبر پر ہیں۔

مزید :

کھیل -