ناجائز تعلقات کا شک، آدمی نے اپنی بیوی کو بھنگ کی گولیاں کھلادیں اور پھر ۔۔۔

ناجائز تعلقات کا شک، آدمی نے اپنی بیوی کو بھنگ کی گولیاں کھلادیں اور پھر ۔۔۔
ناجائز تعلقات کا شک، آدمی نے اپنی بیوی کو بھنگ کی گولیاں کھلادیں اور پھر ۔۔۔

  

جے پور (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست راجستھان میں ناجائز تعلقات کے شبے میں آدمی نے اپنی بیوی کو قتل کرکے اس کی لاش کے ٹکڑے ٹکڑے کردیے اور مختلف جگہوں پر پھینک دیے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  14 اگست کو پولیس کو ایک نامعلوم لاش کے مختلف سنسان علاقوں سے ٹکڑے ملے تھے۔ الگ الگ ٹکڑے ملنے کی وجہ سے پولیس لاش کی شناخت نہیں کرپائی جس کے بعد جدید طریقوں سے تفتیش شروع کی گئی۔ پولیس نے علاقے میں رہنے والے تمام کرایہ داروں کا ڈیٹا اکٹھا کیا اور پھر اس بات کا جائزہ لیا کہ کون سا کرایہ دار گزشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران مکان چھوڑ کر گیا ہے۔ تفتیش کے دوران یہ بات سامنے آئی کہ امیت گپتا اور کومل گپتا نامی فیکٹری ورکرز اچانک ہی گھر سے غائب ہوئے ہیں اور ان کا کچھ پتا نہیں چل رہا۔

پولیس نے تفتیش کا دائرہ وسیع کرتے ہوئے امیت گپتا کو گرفتار کرکے پوچھ تاچھ کی تو پتا چلا کہ اسی نے اپنی بیوی کو قتل کرکے لاش پھینکی تھی۔ ملزم نے اپنی بیوی کو ناجائز تعلقات کے شبے میں پہلے بھنگ کی گولی کھلا کر بیہوش کیا اور پھر گلا دبا کر اسے قتل کرکے بڑے چاقو سے لاش کے ٹکڑے کرکے مختلف جگہوں پر پھینک دیے۔

راجستھان کے ضلع الور میں رہنے والے امیت گپتا نے 2019 میں کومل گپتا سے دوسری شادی کی تھی اور دونوں ہی کرائے کے مکان میں رہ رہے تھے۔ ملزم شوہر اس سے پہلے بھی ایک خاتون کو قتل کرچکا ہے۔ ملزم نے 2013 میں ایک خاتون کو آبرو ریزی کے بعد قتل کیا تھا جس کے کیس میں اسے عمر قید کی سزا ہوئی تھی تاہم 2014 میں اسے ہائیکورٹ نے ضمانت پر رہا کردیا تھا۔

مزید :

جرم و انصاف -