خواتین فٹ بال کے فروغ کیلئے گلگت بلتستان میں ویمن فٹ بالرز کوچنگ کلینکس

خواتین فٹ بال کے فروغ کیلئے گلگت بلتستان میں ویمن فٹ بالرز کوچنگ کلینکس
خواتین فٹ بال کے فروغ کیلئے گلگت بلتستان میں ویمن فٹ بالرز کوچنگ کلینکس

  

گلگت بلتستان (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں خواتین فٹ بال کے فروغ کیلئے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) نے گلگت بلتستان میں ویمن فٹ بالرز کوچنگ کلینک کا انعقاد کیا جس دوران مختلف مقامات پر دو روز تک جاری رہنے والے کلینکس میں 150 سے زائد فٹ بالرز نے شرکت کی۔

پی ایف ایف کے مطابق چار اور پانچ ستمبر کو گلگت کے مختلف مقامات پر کلینکس کی نگرانی پی ایف ایف کے ٹیکنیکل ڈائریکٹر ڈینیل لیمونیس نے کی جن میں 150 سے زیادہ نوجوان خواتین فٹ بالرز نے حصہ لیا۔ شریک ہونے والی فٹ بالرز کا کہنا تھا کہ پی ایف ایف کا یہ قدم حوصلہ افزاءہے اور امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس منعقد کئے جائیں گے۔

کلینکس کے دوران لیمونیس نے پلیئرز کو بنیادی فٹ بال ٹریننگ دی جن کا کہنا تھا کہ ان کلینکس کے ذریعے گلگت بلتستان کی خواتین فٹ بالرز کی گراس روٹس ڈویلپمنٹ کی جانب کام کا آغاز ہوا ہے۔

مزید :

کھیل -