قبرستان پہنچتے ہی مرد کی لاش خاتون میں تبدیل ہوگئی، حیران کن واقعہ

قبرستان پہنچتے ہی مرد کی لاش خاتون میں تبدیل ہوگئی، حیران کن واقعہ
قبرستان پہنچتے ہی مرد کی لاش خاتون میں تبدیل ہوگئی، حیران کن واقعہ

  

رانچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارتی ریاست جھاڑ کھنڈ میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب مرد کی میت کو قبرستان لے جایا گیا تو وہاں وہ لاش خاتون میں تبدیل ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق رانچی اور مانجھی کے ایک ہی ہسپتال میں ایک مرد اور ایک خاتون کا کورونا وائرس سے انتقال ہوا۔ ہسپتال انتظامیہ نے غلطی سے لواحقین کو غلط لاشیں حوالے کردیں۔ مرد کی لاش لے کر لواحقین جمشید پور پہنچے تو انکشاف ہواکہ یہ تو دراصل خاتون کی لاش ہے۔ لواحقین یہ دیکھ کر مشتعل ہوگئے ۔ 

ہسپتال انتظامیہ نے موقف اپنایا کہ مرد کے لواحقین نے ہسپتال میں توڑ پھوڑ کی اور جلد بازی میں خاتون کی لاش اٹھا کر چلتے بنے۔ دوسری جانب پولیس نے جب معاملے کی تفتیش کی تو ہسپتال انتظامیہ کا موقف جھوٹا ثابت ہوا۔ 

خاتون کے لواحقین مرد کی لاش لے کر ریاستی دارالحکومت رانچی پہنچ چکے تھے جنہیں واپس بلایا گیا ہے جبکہ جمشید پور جانے والا فریق بھی واپس آگیا ہے۔ راستے میں فریقین کی ملاقات ہوئی جس کے بعد لاشوں کا تبادلہ کیا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -