پنجاب میں محکمہ ایکسائز کی سنگین غفلت سامنے آگئی،ایسا انکشاف کہ ہر کوئی پریشان ہو جائے گا

پنجاب میں محکمہ ایکسائز کی سنگین غفلت سامنے آگئی،ایسا انکشاف کہ ہر کوئی ...
پنجاب میں محکمہ ایکسائز کی سنگین غفلت سامنے آگئی،ایسا انکشاف کہ ہر کوئی پریشان ہو جائے گا

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پنجاب میں  محکمہ ایکسائز کی بڑی نااہلی سامنے آئی ہے،ادارے کی نا اہلی اور سنگین غفلت سے  6 لاکھ گاڑیوں کی رجسٹریشن مشکوک ہوگئی، سکینگ کمپنی نے گاڑیوں کے ڈیٹا کی آن لائن ڈیٹا تصدیق نہ ہونے پر ڈی جی ایکسائز کو آگاہ کردیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب میں 6 لاکھ رجسٹرڈ گاڑیوں کے کاغذات موجود نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے،محکمہ ایکسائز کی سنگین غفلت کے باعث لاہور سمیت پنجاب بھر میں 6 لاکھ گاڑیوں کا سسٹم میں آن لائن ڈیٹا موجود ہی نہیں، ایکسائز حکام نے تمام گاڑیوں کا ریکارڈ آن لائن کرنے کا دعوی کیا تھا جبکہ گاڑیوں کی فائلوں کی سکینگ کرنے والی کمپنی نے بھانڈا پھوڑ دیا ہے۔سکینگ کمپنی نے ڈی جی ایکسائز مسعودالحق کو معاملے سے آگاہ کردیا کہ 6 لاکھ سکین کی جانے والی فائلوں کی گاڑیوں کا ریکارڈ سسٹم میں نہیں۔ لاہور ڈویژن کی 16 ہزار 804، بہاولپور کی 1 لاکھ 10 ہزار، ڈی جی خان 85 ہزار اور فیصل آباد کی 28 ہزار 859 گاڑیوں کا ریکارڈ موجود ہی نہیں ہے۔ 

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -