فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، بچوں سے زیادتی اور ڈکیتیوں میں ملوث 4 ملزمان ہلاک

فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، بچوں سے زیادتی اور ڈکیتیوں میں ملوث 4 ...
فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلہ، بچوں سے زیادتی اور ڈکیتیوں میں ملوث 4 ملزمان ہلاک

  

فیصل آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان کے صنعتی شہر فیصل آباد میں مبینہ پولیس مقابلے میں بچوں سے زیادتی کے جرائم میں ملوث 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔

پولیس کے مطابق ملزمان سجاد اور اللہ دتہ نے یکم ستمبر کو زین علی کو قتل کیا تھا۔ ملزمان کو اسلحہ کی برآمدگی کیلئے لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران اچانک زیر حراست ملزمان کو چھڑانے کےلیے آٹھ دیگر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی۔ پولیس پارٹی نے بھی اپنے دفاع میں فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 4 ملزمان ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں میں سجاد عرف ڈھولکی، اللہ دتہ، عابد حسین اور خالد شامل ہیں۔ ہلاک ڈاکو عابد ڈکیتی و راہزنی کے 41 جبکہ خالد 43 مقدمات میں ملوث تھا۔

یاد رہے کہ 14سالہ زین کو اغوا کے بعدبدفعلی کرکے قتل کر دیا گیا تھا ،پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کیا تو  دوران تفتیش سی سی ٹی وی فوٹیج سے ملزم زین کو سجاد عرف ڈھولکی کے ساتھ جاتے ہوئے دیکھنے پر جب پولیس نے سجاد سے تفتیش کی تو اس نے اپنے ساتھی اللہ رکھا کے ساتھ مل کر زین کو بدفعلی کے بعد قتل کرنا تسلیم کیا اور ننھے مقتول زین کی میت  کو ماڈل سٹی کے قریب کماد کی فصل سے گڑھا کھود کربرآمد کروایاتھا ۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -فیصل آباد -