افتتاحی تقریب میں بچے نے ترک صد ر سے پہلے فیتہ کاٹ کر طیب اردوان کو غصہ چڑھا دیا 

افتتاحی تقریب میں بچے نے ترک صد ر سے پہلے فیتہ کاٹ کر طیب اردوان کو غصہ چڑھا ...
افتتاحی تقریب میں بچے نے ترک صد ر سے پہلے فیتہ کاٹ کر طیب اردوان کو غصہ چڑھا دیا 
سورس: screen grab

  

انقرہ(ڈیلی پاکستان آن لائن )ترکی کا ایک بچہ اس وقت خبروں کی زینت بن گیا جب اس نے طیب اردوان کی موجودگی میں صدر سے پہلے فیتہ کاٹ دیا۔

دلچسپ واقعہ ترکی کے صوبہ ریزے میں پیش آیا جہاں ایک نئی شاہراہ کی سرنگ کی افتتاحی تقریب ہو رہی تھی۔ افتتاحی تقریب میں طیب اردوان اور دیگر حکومتی عہدیداروں کے علاوہ بچوں کی بڑی تعداد شریک تھی۔سٹیج پر پہلی قطار 6بچوں کی تھی جبکہ اس کے پیچھے ترک صدر اور دیگر اہلکار دائیں سے بائیں قطار بنا کر کھڑے تھے۔ترک صدر اور بچوں سمیت سب نے ہاتھوں میں چھوٹی چھوٹی کینچیاں پکڑ رکھی تھی۔ فیتہ کاٹنے کی تیاریاں ابھی جاری تھیں کہ ایک بچے نے مڑ کر طیب اردوان کی طرف دیکھا۔دیگر شرکا ابھی تیاری کر رہے تھے کہ ایک بچے نے فیتہ کاٹ دیا۔ طیب اردوان بھی ایک ہاتھ نے مائیک تھامے اسی بچے کے عقب میں موجود تھے۔بچے نے فیتہ کاٹا اور اس کے دونوں سرے ہاتھوں سے تھام لیے۔ طیب اردگان نے بچے سر پر آہستہ سے مار کر اپنی خفگی کا اظہار کیا۔اس کے بعد افتتاح کو منصوبہ بندی کے مطابق مکمل کرنے کے لئے نیا فیتہ لگایا گیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -