پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ کا ایچی سن کالج لاہور کو یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد نہ کرنے پر مراسلہ
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) ایچی سن کالج لاہور کے یکساں نصاب تعلیم پر عملدرآمد نہ کرنے پر پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے مراسلہ لکھ دیا ۔
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق پنجاب کریکولم اینڈ ٹیکسٹ بک بورڈ نے مراسلے میں لکھا کہ پی سی ٹی بی کے این او سی کے بغیر درسی کتب نہ پڑھائی جائیں ۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سندھ کے علاوہ ملک بھر میں یکساں نصابِ تعلیم کا اجرا کر دیا ہے یعنی مدرسے، سرکاری اسکول اور پرائیویٹ اسکول کے بچے ایک ہی نصاب پڑھیں گے۔
16 اگست کو سندھ کے علاوہ ملک بھر میں یکساں نصاب تعلیم کا اجرا کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ یکساں نظام تعلیم میں نوجوانوں کی ایک ہی سمت ہو گی ، ہم نے انگریزی زبان نہیں سیکھی ان کا پورا کلچر اپنا لیا ہے جو سب سے بڑا نقصان ہے ۔