مظفرگڑھ میں خاتون سب انسپکٹر سے مبینہ زیادتی، ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

مظفرگڑھ میں خاتون سب انسپکٹر سے مبینہ زیادتی، ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے ...
مظفرگڑھ میں خاتون سب انسپکٹر سے مبینہ زیادتی، ابتدائی میڈیکل رپورٹ سامنے آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مظفر گڑھ (ویب ڈیسک)   مبینہ زیادتی کی شکار خاتون سب انسپکٹر کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں  تشدد ثابت ہوا ہے، ابتدائی میڈیکل رپورٹ کے مطابق خاتون سب انسپکٹر کی پیشانی، ہونٹوں اور انگوٹھے پر زخم کے نشانات ہیں، شادی شدہ متاثرہ سب انسپکٹر 5 ماہ کی حاملہ ہے۔

جیو نیوز کے مطابق مظفر گڑھ میں ہفتے کی رات تھانہ صدر اور سٹی کے سامنے سے لیڈی سب انسپکٹر کو اغوا کیاگیا تھا اور ملزم نے خاتون سب انسپکٹر کو باغ میں لے جاکر تشدد اور مبینہ زیادتی کانشانہ بنایا تھا۔ رپورٹ میں زیادتی کے معاملے کی تصدیق کیلئے نمونے فارنزک ٹیسٹ کیلئے بھجوانے کی سفارش کی گئی ہے۔

پولیس کی جانب سےکیس میں گرفتار ملزم کاشف کو  آج علاقہ مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیاگیا جہاں عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کےحوالے کردیا۔