وفاقی کابینہ اجلاس، چیف سیکریٹری اورآئی جی پنجاب کوتبدیل کرنے کی منظوری

وفاقی کابینہ اجلاس، چیف سیکریٹری اورآئی جی پنجاب کوتبدیل کرنے کی منظوری
وفاقی کابینہ اجلاس، چیف سیکریٹری اورآئی جی پنجاب کوتبدیل کرنے کی منظوری

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان کی صدارت ہونے والے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں چیف سیکرٹری پنجاب جواد رفیق ملک اور انسپکٹر جنرل (آئی جی )پولیس پنجاب انعام غنی کو تبدیل کرنے کی منظوری دے دی گئی۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کابینہ کی جانب سے چیف سیکرٹری پنجاب کے لئے کامران علی افضل کے نام کی منظور ی دی گئی ہے جبکہ آئی جی پنجاب کی تعیناتی کے لئے راﺅ سردار کے نام کی منظوری دی گئی ہے۔

 کامران علی افضل وفاقی سیکرٹری انڈسٹریز تعینات ہیں جبکہ راﺅ سردار ایم ڈی سیف اتھارٹی تعینات ہیں ۔

راﺅ سردار علی خان لو دھرا ں میں پیدا ہوئے  اور انہوں نے ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کی جبکہ 25سال کی عمر میں 1990میں پولیس سروس کو جوائن کیاتھا ۔ راﺅ سردار 18ویں کامن سے تعلق رکھتے ہیں جبکہ اپنی 31سالہ سروس میں مختلف اہم عہدوں پر تعینات بھی رہے ہیں جس میں وفاق سمیت اقوام متحدہ میں بھی خدمات سرانجام دیں چکے ہیں ، راﺅ سردار آرپی او بہاولپور اور سرگودھا بھی تعینات رہ چکے ہیں جبکہ بطور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی پنجاب بھی فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں اورا س کے ساتھ ساتھ ڈی آئی آپریشنز لاہور اور سی پی او فیصل آباد بھی تعینات رہ چکے ہیں۔

مزید :

قومی -