پیپلزپارٹی کو سیاسی انتقامی کارروائیوں سے ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا ،نواب محمد یوسف تالپور

پیپلزپارٹی کو سیاسی انتقامی کارروائیوں سے ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا ،نواب ...
 پیپلزپارٹی کو سیاسی انتقامی کارروائیوں سے ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا ،نواب محمد یوسف تالپور

  

عمرکوٹ (سید ریحان شبیر  )پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی نواب محمد یوسف تالپور نےکہا ہےکہ پیپلزپارٹی کو سیاسی انتقامی کاروائیوں سے ڈرایا دھمکایا نہیں جاسکتا ہے نیب گذشتہ دو سال سے پیپلزپارٹی کے سینئر ترین رہنما خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنارہا ہے، عمران نیازی نے اپنی حکومت میں نیب گردی سیاسی انتقام کےسواکچھ نہیں کیا، خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کانشانہ بنانےکی شدید مذمت کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آج عمرکوٹ میں پیپلزپارٹی کے ایم این اے نواب محمد یوسف تالپور کی اپیل پر پریس عمرکوٹ کےسامنے بڑا احتجاجی دھرنا دیاگیا جس میں عمرکوٹ کے چاروں تحصیلوں سے بڑی تعداد میں  جیالوں اور رہنماؤں نے  شرکت کی۔ پیپلزپارٹی کے ایم این اے نواب محمد یوسف تالپور نے ویڈیو لنک کے ذریعے دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس وقت نازک ترین دور سے گذر رہا ہے مگر نیازی حکومت نیب گردی سیاسی انتقام میں پوری ہے گذشتہ دوسال سے خورشید شاہ کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے خورشید کے خلاف قائم نہ تو مقدمات کو چلایا جارہا ہے۔

نواب محمد یوسف تالپور نےکہا کہ وہ آج اس عوامی دھرنے اور احتجاج کے ذریعے مطالبہ کرتے ہیں کہ خورشید شاہ کو فوری آزاد کیا جائے ورنہ وہ عوامی طوفان اٹھے گا جو نیازی حکومت سنھبال بھی نہیں پائے گی پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما نواب محمد یوسف نےکہا کہ عمران نیازی حکومت نے اپنے دورے اقتدار میں سوائے سیاسی انتقال کے کچھ نہیں کیاہےنواب محمد یوسف تالپور نےکہا کہ پاکستان ایک مشکل ماحول اور مشکل وقت سے گذر رہا ہے نیازی حکومت محب وطن لوگوں کو تنگ نہ کریں۔

ایم این اے نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر خورشید شاہ کو آزاد کیا جائے نیب کو سیاسی مقاصد کےلیے استعمال نہ کیاجائے دھرنے سے پیپلزپارٹی ضلع عمرکوٹ کے رہنماؤں حاجی خالد سراج سومرو، کمار ٹلوانی صوفی فقیر علی نواز، پیپلزپارٹی کے ضلعی اطلاعات سیکریٹری برہان کمبار،خواتین ونگ کی نورجہاں گیلڑو، اللہ بچایواسیر نے خطابات کرتےہوئےکہااگر پیپلزپارٹی کےخلاف نیب گردی کاسلسلہ بند نہ ہوا تو  ہمارارخ اسلام آباد کی طرف ہوگااس عوامی سمندر کو نیازی حکومت سنبھال نہیں پائے گی ۔

خورشید شاہ کی رہائی کےلیے احتجاجی دھرنے میں عمرکوٹ ضلع کےمختلف تحصیلوں گاؤں گوٹھوں کنری ،سامارو ،پتھورو ،عمرکوٹ  صوفی فقیر ،ڈھورنارو، چھور وغیرہ سے بڑی تعداد میں پیپلزپارٹی کے جیالے کارکنان اور جیالوں ،نے شرکت کی ،پریس کلب کے سامنے کئی گھنٹے تک پیپلزپارٹی کے کارکنان نے دھرنا دے کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا ،جیالوں نے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف زبردست نعرے بازی کی ۔

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -