شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 فوجی جوان شہید ، ایک دہشت گرد مارا گیا

شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 فوجی جوان شہید ، ایک دہشت گرد ...
شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں 2 فوجی جوان شہید ، ایک دہشت گرد مارا گیا

  

 وزیرستان (ڈیلی پاکستان آن لائن)شمالی وزیرستان کے علاقہ میں کلیئرنس آپریشن کے دوران دھماکے سے دو فوجی شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق دیسی ساختہ  بارودی سرنگ کا دھماکہ شمالی وزیرستان کے علاقہ دوسالی میں ہوا،جس سے دو  جوان موقع پر ہی شہید ہوگئے۔دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کیا اور اس دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ دیگر دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے آپریشن جاری ہے۔شہید ہونے والے جوانوں کا تعلق باجوڑ اور مظفر آباد سے ہے۔شہید ہونے والوں میں سپاہی ضیا اکرم اور مصور خان شامل ہیں۔

مزید :

قومی -دفاع وطن -علاقائی -FATA -وزیرستان -اہم خبریں -