شادی سے انکار پر نوجوان لڑکی کے چہرے پر کیمیکل پھینک دیا گیا، حالت کیسی ہے؟

سورس: Screen Grab
پاکپتن (ڈیلی پاکستان آن لائن) تھانہ چک بیدی کے علاقے نانک پور میں شادی سے انکار پر نوجوان لڑکی کے چہرے پر کیمیکل پھینک دیا گیا۔
نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے مطابق ملزم فضل عباس، لطیف کی بیٹی کے ساتھ شادی کرنا چاہتا تھا۔ رشتہ نہ ملنے پر ملزم نے لڑکی کے چہرے پر کیمیکل پھینک دیا اور فرار ہوگیا۔ کیمیکل کی وجہ سے لڑکی کا چہرہ بری طرح جھلس گیا۔ متاثرہ لڑکی کو ہسپتال داخل کرادیا گیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی ہے۔