قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرلیاگیا

  قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرلیاگیا
  قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار کرلیاگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی تحقیقاتی ادارے(ایف آئی اے) نے مانسہرہ میں کارروائی کرتے ہوئے قابل اعتراض تصاویر وائرل کرنے کی دھمکیاں دینے کے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم گزشتہ کئی ماہ سے شکایت کنندہ کو ہراساں کر رہا تھا، جس کے بعد ملزم لطیف شاہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔ترجمان ایف آئی اے نے کہا کہ ملزم شکایت کنندہ کو قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے بلیک میل کرتا تھا۔ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم کے قبضے سے 2 موبائل فونز اور سمز برآمد کرلی گئیں، جبکہ ملزم کے موبائل فونز کو فارنزک تجزیے کیلئے لیب بھجوایا جائے گا۔