جنوبی وزیرستان،بی ڈی پارٹی پر فائرنگ، دو جوان زخمی 

Sep 07, 2024

جنوبی وزیرستان(نمائندہ خصوصی) نامعلوم افراد کا بی ڈی پارٹی پر فائرنگ، دو جوان زخمی ہونے کی اطلاعات،ذرائع کے مطابق جنوبی وزیرستان سب ڈویژن سرویکئی کے علاقہ توروام مارکیٹ کے علاقہ میں بم ڈسپوزل سکواڈ پر نامعلوم افراد نے اس وقت شدید فائرنگ کی جب وہ روڈ پر سرچنگ اور کلرینگ میں مصروف تھے، زرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبیدار سمیت ایک جوان شدید زخمی ہوگئے ہیں، وقوعے کے بعد سیکورٹی فورسز کے جوانوں نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

مزیدخبریں