ہنی سنگھ نے شالنی تلوار سے طلاق پر ایک عرصہ بعد خاموشی توڑ دی

Sep 07, 2024 | 10:59 AM

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارتی گلوکار اور ریپر یویو ہنی سنگھ نے شالنی تلوار کے ساتھ طلاق پر کافی عرصے بعد لب کھول دیے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق دہلی کی عدالت نے 13 سال کی شادی کے بعد یویو ہنی سنگھ اور شالنی تلوار کے درمیان 2023ء میں طلاق کا فیصلہ سنایا تھا۔ہنی سنگھ اور شالنی بچپن کی محبت تھے، جنہوں نے طلاق سے 13 سال قبل شادی کی، پھر ان کی لڑائی پہلے پبلک ہوئی، پھر معاملہ عدالت تک پہنچا اور بات طلاق پر ختم ہوئی۔

اس معاملے پر یویو ہنی سنگھ نے تازہ انٹرویو میں گفتگو کی اور کہا کہ علیحدگی کے بعد وہ بہتر ہونے لگے ہیں، طلاق کا اُن پر کوئی اثر باقی نہیں رہا۔انہوں نے مزید کہا کہ طلاق نے مجھ پر کچھ بھی اثر نہیں کیا، اس کے بعد میں ٹھیک ہونا شروع ہوا، میری دواؤں کی مقدار کم ہوگئی، ایسا لگا کہ 7 سال بعد میں نے پہلی بار دنیا دیکھی ہے۔

روزنامہ جنگ کے مطابق  بھارتی گلوکار اور ریپر نے یہ بھی کہا کہ میرے اور سابقہ اہلیہ کے درمیان ایک معاہدہ ہے، جس کی وجہ سے میں اس معاملے پر تفصیل سے بات نہیں کرسکتا۔ہنی سنگھ نے اپنے گانے کی ویڈیو کی عکس بندی کے دوران لاس اینجلس میں سوناکشی سنہا سے ہونے والی گفتگو کا بھی تذکرہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اس دوران میں اپنی شادی سے پیدا پیچیدہ صورتحال سے گزر رہا تھا لیکن جب سوناکشی نے شادی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا تو مجھے کئی باتوں کا احساس ہوا۔

مزیدخبریں