کینیڈا میں ملالہ یوسفزئی پر دستاویزی فلم کی تیاری آخری مراحل میں

کینیڈا میں ملالہ یوسفزئی پر دستاویزی فلم کی تیاری آخری مراحل میں
 کینیڈا میں ملالہ یوسفزئی پر دستاویزی فلم کی تیاری آخری مراحل میں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 ٹورنٹو(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی نژاد کینیڈین فلم ساز محسن عباس ملالہ یوسفزئی کی زندگی پردستاویزی فلم بنا رہے ہیں جو کینیڈین فلم فیسٹویل میں پیش کی جائے گی ۔رپورٹ کے مطابق ’گرل فرام پیرا ڈائز‘نامی اس فلم میں پندرہ سالہ ملالہ کی ہمت و حوصلے کو دکھا یا جائے گا۔ محسن عباس نےپاکستان جا کر اس فلم کے حقیقی مناظر کی فلمبندی کے ساتھ ساتھ ملالہ یوسفزئی کے خاندان،دوستوں اور مقامی لوگوں سے سے انٹرویوز کیے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پاکستانی قبائلی علاقوں کی صورتحال ورکنگ جرنلسٹس کے لیے بہت خطر ناک ہو گئی ہے۔ وہ فلم کے دوسرے حصے کی عکسبندی اور پوسٹ پروڈکشن کے لیے انہی گرمیوں میںدوبارہ پاکستان آئیں گے اور فلم کا باقی حصہ مکمل کریں گے ۔ ۔ یہ فلم کینیڈ ا کے فیسٹول میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی اور کینیڈین ٹی وی پر بھی دکھائی جائے گی ۔ جس میں بتایا جائے گا کہ پاکستان کے ایک دوردراز علاقے کی ایک بچی نے کس طرح پتھر کے زمانے میں رہنے والوں کو سوچ کیخلاف آواز بلند کی جسے اس کی ساتھ طالبات سمیت خاموش کرنے کیلئے گولی ماری گئی ۔ اس واقعے کے بعد سوشل میڈیا اور ملک بھر میں ملالہ یوسفزئی اور اس کی فیملی کے متضاد پہلوﺅں، افواہوں اور چہ میگوئیوں پر بھی روشنی دالی جائے گی ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -