سانحہ گیاری کو دو سال بیت گئے

08 اپریل 2014 (15:52)

سکردو (مانیٹرنگ ڈیسک) سانحہ گیاری کو دو سال بیت گئے ہیں لیکن زخم آج بھی تازہ ہیں۔ 2012ءکو گیاری سیکٹر میں برفانی تودہ گرنے سے 129 فوجیوں سمیت 140 افراد نے جام شہادت نوش کیا تھا۔ 7 اپریل 2012ءکی شب پاکستانی قوم کبھی فراموش نہیں کرسکے گی، سانحہ گیاری تاریخ کی بدترین قدرتی آفات میں سے ایک بن گئی تاہم آخری جسد خاکی کے نکالنے تک جوانوں کے عزم و ہمت میں کمی نہ آئی اور تمام شہداءکو نکالاگیا۔

مزیدخبریں