ماں کا چھ سالہ بیٹے پراتنا تشدد؟؟؟

ماں کا چھ سالہ بیٹے پراتنا تشدد؟؟؟
ماں کا چھ سالہ بیٹے پراتنا تشدد؟؟؟

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بیجنگ (بیورو رپورٹ) عموماً چھوٹے بچے پڑھنے میں والدین کو تنگ کرتے ہیں اور والدین مختلف طریقوں سے بچوں کو پڑھانے کی کوشش کرتے ہیں کبھی بچوں کا لالچ دیا جاتا ہے کبھی ڈرایا جاتا ہے تو کبھی غصے میں ایک آدھ تھپڑ بھی ماردیا جاتا ہے لیکن جنوبی چین میں ایک سنگدل ماں نے اپنے چھ سالہ بیٹے کو مار مار کر اس کا برا حال کردیا۔ زیاگوبنگ کو اس کی ماں نے ہوم ورک نہ کرنے پر خوب مارا۔ ماں نے بچے کو بیڈ کے ساتھ باندھ دیا اور اسے تاروالے ہینگر سے مارنا شروع کردیا۔ اس بات کی خبر کسی کو نہ ہوتی لیکن اس کی ٹیچر نے اس کے زخم دیکھے اور ان کی تصاویر بنا کر پولیس کو اطلاع کی لیکن پولیس نے کسی بھی قسم کا مقدمہ بنانے سے انکار کرتے ہوئے کہا ضرور بچے نے شرارت کی ہوگی اور والدین نے اسے سبق دکھایا ہے۔

مزید :

جرم و انصاف -