اگر سچا پیار ڈھونڈنا چاہتے ہیں تو یہ ایک عادت فوری اپنالیں، سائنسدانوں نے مفید مشورہ دے دیا

اگر سچا پیار ڈھونڈنا چاہتے ہیں تو یہ ایک عادت فوری اپنالیں، سائنسدانوں نے ...
اگر سچا پیار ڈھونڈنا چاہتے ہیں تو یہ ایک عادت فوری اپنالیں، سائنسدانوں نے مفید مشورہ دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(نیوزڈیسک) سچا پیار ڈھونڈنا ہر انسان کی خواہش ہوتی ہے لیکن کچھ ایسا کرنے میں کامیاب نہیں ہوپاتے لیکن اب سائنسدانوں نے سچا پیار ڈھونڈنے کے لئے مفید مشورہ دے دیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ سچا پیار تب ملتا ہے جب ہمارے جذبات کو بآسانی پڑھا جاسکے۔

سوشل میڈیا صارفین نے پیار کے اظہار کا غلیظ ترین طریقہ ’ایجاد‘ کرلیا، دنیا بھر کی خواتین اپنے ہمسفروں کے۔۔۔
ایک تازہ جرمن تحقیق میں لوگوں (مرد وخواتین)کو چھ خواتین کی تصاویر دکھائی گئیں اور ان سے پوچھا گیا کہ یہ خواتین انہیں کتنی زیادہ اچھی لگ رہی ہیں۔اس کے بعد ان لوگوں کو خواتین کی ویڈیوز دکھائی گئیں جس میں وہ اداس یا ڈری ہوئی نظر آرہی تھیں اور ان سے پوچھا گیا کہ وہ بتائیں کہ یہ خواتین ڈری ہوئی ہیں یا ناخوش ہیں۔پھر ان لوگوں سے پوچھا گیا کہ انہیں یہ خواتین کیسی لگ رہی ہیں اور کیا وہ ان سے حقیقی زندگی میں ملنا چاہیں گے؟ان خواتین کی خوبصورتی جانچنے کے لئے ان لوگوں کو کمپیوٹر پر خواتین کی چھوٹی تصاویر بھی دکھائی گئیںاور مردوں کو کہا گیا کہ وہ ان تصاویر کا سائز کو چاہیں تو بڑھاسکتے ہیں ۔ان لوگوں میں سے اکثر نے دکھائی گئی خواتین کے جذبات کے بارے میں درست اندازہ لگایا۔ساتھ ہی ان لوگوں نے یہ بھی بتایا کہ انہیں وہ خواتین زیادہ اچھی لگیں جن کے بارے میں انہیں یقین تھا کہ وہ کیا سوچ رہی ہیں۔یونیورسٹی آف ٹوبینگن کا کہنا ہے کہ ظاہری خوبصورتی کے ساتھ لوگوں کو ذہنی ہم آہنگی کی بھی تلاش ہوتی ہے۔تحقیق کاروں کا کہنا ہے کہ ہم تب کسی انسان کے زیادہ قریب ہوتے ہیں جب ہم بغیر بات کئے بھی اس کے جذبات کو پڑھ سکیں۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -