’ٹیچنگ‘ کا شعبہ اختیار کرنے والی خواتین میں مردوں کے حوالے سے یہ ایک بات مشترک ہوتی ہے، سائنسدانوں کا ایسا انوکھا انکشاف کہ تمام طالبعلموں کو سوچ میں ڈال دیا

’ٹیچنگ‘ کا شعبہ اختیار کرنے والی خواتین میں مردوں کے حوالے سے یہ ایک بات ...
’ٹیچنگ‘ کا شعبہ اختیار کرنے والی خواتین میں مردوں کے حوالے سے یہ ایک بات مشترک ہوتی ہے، سائنسدانوں کا ایسا انوکھا انکشاف کہ تمام طالبعلموں کو سوچ میں ڈال دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) سائنسدانوں نے ایک نئی تحقیق میں یہ انکشاف کیا ہے کہ ٹیچنگ کے شعبے سے وابستہ خواتین میں مردوں کے حوالے سے ایک قدر مشترک ہوتی ہے اور وہ یہ کہ ایسی تمام خواتین لائف پارٹنر کے طور پر خود سے زیادہ ذہین اور سمارٹ نوجوانوں کو پسند کرتی ہیں۔برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسے مردوں کو پسند کرنے والی خواتین ٹیچنگ کے علاوہ دیگر سوشل ورک جیسے پیشوں کا انتخاب بھی کرتی ہیں۔ تحقیقاتی رپورٹ کے مطابق ذہین اور سمارٹ نوجوانوں کو شریک حیات بنانے کی خواہش مند خواتین ریاضی اور سائنس جیسے مضامین سے دور رہتی ہیں۔
اس کے برعکس جن خواتین میں سمارٹ اور ذہین شریک حیات کی خواہش نہیں ہوتی وہ سائنس اور ریاضی جیسے خشک مضامین کی طرف زیادہ راغب ہوتی ہیں۔بفیلو یونیورسٹی (University of Buffalo)کے سائنسدانوں نے اپنی اس تحقیق کے لیے 900خواتین کے پیشوں اور ان کی مردوں کے متعلق پسند کا تجزیہ کیا۔ تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ پروفیسر لورا پارک کا کہنا تھا کہ ”ہم نے اس تحقیق میں جو چیز دریافت کی وہ یہ ہے کہ جو خواتین خود سے زیادہ سمارٹ اور ذہین مردوں کو پسند کرتی ہیں وہ زیادہ تر سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اور ریاضی جیسے مضامین سے کوئی دلچسپی نہیں رکھتیں۔ ہم یہ دیکھ کر حیران تھے کہ جن خواتین کے پیشوں اور عادات کا ہم نے تجزیہ کیا ان تمام میں یہ بات موجود تھی۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -