ایک ماہ قبل قتل ہونے والی نو بیاہتا دلہن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ نے بھانڈہ پھوڑ دیا
اٹک (ڈیلی پاکستان آن لائن )ایک ماہ قبل قتل ہونے والی نو بیاہتا دلہن کی پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آ گئی ہے جس نے پورے معاملے کا بھانڈ ہ پھوڑ دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق اٹک کی تحصیل بوٹا میں سعیدی نامی لڑکی کو شادی کے تین ماہ بعد ہی قتل کر دیا گیا تھا اور ابتدائی طور پر معاملے کو خودکشی کا معاملہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن پوسٹ مارٹم کی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ لڑکی کو چار فٹ کی دوری سے گولی ماری گئی ہے ۔ابتدائی طور پر ایف آئی آر ہی ایک مہینے کے بعد درج کی گئی اور اس کے بعد قتل کے وقت گھر میں موجود افراد نے عبور ی ضمانت حاصل کر لی جس کے بعد پولیس کارروائی کرنے میں بے بس نظر آئی ۔لڑکی کے والد کا کہناہے کہ ان کا داماد روز گار کے سلسلے میں واپس دبئی گیا تو سسرال والوں نے بیٹی پر تشدد شروع کر دیا ۔